کرکک: امریکی اڈے میں دھماکے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی شہر کرکک کے امریکی اڈے میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔ عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے ایک امریکی اسلحے کے ڈپو پر ایک راکٹ گرا جس کے بعد دھماکوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق ابھی تک کسی بھی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں موصول ہوئی ہے۔ تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ دھماکوں کے بعد اڈے میں آگ لگ گئی جس کے شعلے دور سے نظر آ رہے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے ایک رپورٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی اڈے میں راکٹ اور شیل گرتے دیکھے جس کے بعد ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ پہلا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے ہوا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ہر دس پندرہ منٹ بعد بم پھٹنے کی آوازیں آتی رہیں اور یہ سلسلہ دو گھنٹے تک جاری رہا۔ ایک امریکی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے اڈے کے ایک حصے میں ایک گولہ گرا جس کے نتیجے میں اسلحہ کے ڈپو میں آگ لگ گئی۔ کرکک عراق کا شمالی شہر ہے اور تیل کی پیدوار کے لحاظ سے بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||