کوفہ میں پانچ شہری ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی شہر کوفہ میں امریکی فوجیوں اور مسلح شیعہ مزاحمت کاروں کے مابین لڑائی میں کم از کم پانچ شہری ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے ہیں۔ عراقیوں اور امریکیوں کے مابین فائر بندی کے معاہدے کے باوجود یہ کوفہ میں لڑائی کا آٹھواں دن ہے۔ کوفے میں ہسپتال فرات الوسط کے ڈاکٹر محمد عبدالخازم نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ جمعرات کو وسط ِ شب شروع ہونے والی لڑائی کوئی چار گھنٹے جاری رہی۔ بتایا جاتا ہے کہ مزاحمت کار اہل تشعیہ کے قائد مقتدیٰ الصدر کوفے میں باقاعدہ کے ساتھ خطبہ دیتے ہیں اور مزاحمت کا درس دیتے ہیں۔ کوفے کے ایک اور ہسپتال الحکیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ہسپتال میں چھ زخمی لائے گئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||