بم دھماکہ: امریکی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں کیے گئے مختلف حملوں میں کم از کم دو امریکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی فوجی حکام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے بغداد کے جنوب میں کوفہ شہر میں کیے گئے۔ اس سے پہلے برطانوی دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ بغداد میں گاڑیوں پر سوار برطانوی شہریوں کے ایک قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو عراقی ہلاک ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ ایک عراقی کو معمولی چوٹیں بھی آئیں جبکہ چار برطانوی پوری طرح محفوظ رہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں قافلے میں کوئی اور شامل نہیں تھا اور انہوں نے ان خبروں کو بھی مسترد کر دیا ہے کہ حملہ آور بظاہر چھ مغربی باشندوں کو گھسیٹتے ہوئے گاڑیوں سے دور لے گئے۔ گزشتہ مئی میں صدر بش کی جانب سے عراق میں جنگ کے خاتمے کے اعلان کے بعد اب تک آٹھ سو سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||