ایک اور امریکی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بغداد سے باہر واقع ایک فوجی اڈے پر ہونے والے راکٹ حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ عراقی دارالحکومت بغداد میں آسٹریلیا کے سفارتی مشن اور آسٹریلوی فوجی چوکی کے قریب مبینہ کار بم دھماکے کی اطلاعات ہیں۔ کہا گیا ہے کہ اس دھماکے میں پانچ عراقی زخمی ہوئے ہیں۔ آسٹریلیا کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو عراق سے متعلق صدر بش کی پالیسی کے مکمل طور پر حمایتی رہے ہیں اور ملکی افواج بھی عراق بھیج چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||