BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغداد: سینیئر اہلکار سمیت تیرہ ہلاک
News image
عراقی دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک خودکش کار بم حملے میں کم از کم بارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گشت کرنے والی ایک ٹیم نے ارکان نے غلط سمت میں جاتی ہوئی ایک گاڑی کو روکا۔ جونہی ان اہلکاروں نے گاڑی کو روکا وہ دھماکے سے پھٹ گئی۔

بغداد میں قائم فوجی کیمپ کے قریب ہونے والے اس دھماکے سے متعدد افراد زخمی اور کم از کم آٹھ گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

عراق میں ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں یہ کار بم دھماکے کا تیسرا واقعہ ہے۔

بمبار حملہ آوروں نے منگل کو ملک کے دیگر دو شہروں میں بھی کارروائیاں کیں جن کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی فوجی بھی شامل ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کے باعث دریائے دجلہ کے کنارے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیئے ہیں۔

امریکی فوج کے صدر دفاتر کو بارہا حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے امریکی فوج کے صدر دفتر پر راکٹ سے کیےگئے ایسے ہی ایک حملے میں دو برطانوی ہلاک ہو گئے تھے۔

اس کے علاوہ بغداد کے مغربی حصے میں وزارت تعلیم کے ایک سینیئر اہلکار کمال الجراح کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کمال، غزالیہ ضلع میں واقع اپنے دفتر روانہ ہونے کے لیے گھر سے نکلے۔

اس جان لیوا حملے سے ایک روز قبل بعض نامعلوم مسلح افراد نے بغداد میں عبوری حکومت کے وزیر خارجہ بسام کبہ کو بھی ہلاک کر دیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد