افغانستان۔چینیوں کی ہلاکت کی مذمت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے سیکریٹیری جنرل کوفی عنان نے افغانستان میں گیارہ چینی کارکنوں کی ہلاکتوں کی شدید مذمت کی ہے۔ افغانستان کے شمالی صوبے کندوز میں اس حملے کوانہوں نے مذموم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ حملے میں ایک افغان شہری بھی ہلاک ہوا تھا۔ افغانستان کے وزیر دفاع محمد قاسم فہیم نے اس حملے کا الزام طالبان اور القاعدہ کے اراکین پر عائد کیا ہے۔ چین نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے جس میں مسلح افراد نے دو خیموں میں سوئے ہوئے چینی کارکنوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ چینی خبر رساں ادارے نے اس حملے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کارروائی میں چھ باشندے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سنہوا کے مطابق یہ چینی باشندے شمالی افغانستان میں سڑک بنانے کے ایک منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||