BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 June, 2004, 23:31 GMT 04:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان: امدادی کارروائیاں معطل
طالبان
طالبان تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے
بین الاقوامی فلاحی تنظیم ’میدسیں ساں فغانتیئے‘(ایم ایس ایف) نے افغانستان میں اپنے پانچ کارکنوں کی ہلاکت کے بعد وہاں امدادی کارروائیاں روک دی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں دو افغان شہری بھی شامل تھے جو بطور ڈرائیور اور مترجم کام کر رہے تھے۔ حملے کا شکار ہونے والی گاڑی میں موجود مزید افغان شہری محفوظ رہے۔

ہلاک ہونے والے دیگر امدادی کارکنوں میں سے ایک کا تعلق بیلجیئم جبکہ باقی دو کا جرمنی اور ناروے تھا۔

افغانستان کی سابق حکمران تنظیم طالبان نے بدھ کے روز ہونے والے اس حملے کا اعتراف کیا ہے جس میں یہ کارکن ہلاک ہوئے۔

نامہ نگاروں نے اس حملے کو سن سو ہزار ایک میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد سنگین ترین کارروائی قرار دیا۔

ایم ایس ایف کی ایک ترجمان نے کہا کہ اب ان کی ترجیح ہلاکتوں سے متاثر ہونے والے افراد کا خیال رکھنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ بدغیس کے گاؤں خیر خانہ میں امدادی کارکنوں کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔

حملے کا نشانہ بننے والے تمام افراد ’میدسیں ساں فغانتیئے‘ کے کارکن تھے اور گاؤں میں ایک شفاخانہ قائم کر رہے تھے۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ تنظیم کے ایک ترجمان نے پشاور میں کہا ہے کہ طالبان سے تعلق رکھنے والے مسلح جنگجوؤں نے، ان کے بقول، اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد