BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 March, 2004, 17:33 GMT 22:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغان چوکی پر حملہ، سات ہلاک

طالبان
پہلے بھی متعدد افغان سپاہی طالبان اور القاعدہ جنگجوؤں کے خلاف آپریشن میں کام آ چکے ہیں
افغانستان کے سرحدی شہر سپین بولدک کے قریب نا معلوم افراد نے افغان سرحدی فوجیوں کی ایک چوکی پر حملہ کیا ہے جس میں کم سے کم سات افغان فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے ۔

یہ واقعہ گزشتہ رات سپین بولدک سے ایک سو اسی کلومیٹر دورشمال میں معروف کے علاقے میں ڈبرو تھانہ پر ہوا ہے۔

سپین بولدک کے سرحدی فورس کے انچارج جنرل فتح محمد نے بتایا ہے کہ کچھ افراد نے پاکستان کی سرحد کے قریب افغان فوجیوں کی ایک چوکی ڈبرو تھانہ پر آتشین اسلحہ سے حملہ کیا ہے جس کے بعد ان کے جوانوں نے جوابی کاروائی کی ہے اور دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

طالبان
بعض حلقوں کو خدشہ ہے کہ طالبان کی طاقت میں اضافے سے افغان حکومت کے لئے مزید مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں

اس دوران چوکی میں موجود ان کے سات اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے جبکہ اس کے بعد حملہ آور فرار ہو نے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انھوں نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ آوروں کو بھی اس میں نقصان ہوا ہو گا لیکن تاحال اس کا کوئی علم نہیں ہے ۔

جنرل فتح محمد نے کہا ہے کہ اس میں مشتبہ طالبان اور القائدہ کے ارکان ملوث ہو سکتے ہیں تاہم انھوں نے کہا ہے کہ مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں لیکن تاحال کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

سپین بولدک اور قرب و جوار کے علاقے کچھ عرصہ پہلے تک تشدد آمیز حملوں کی زد میں رہے ہیں لیکن اب کچھ ماہ کے وقفے کے بعد اس علاقے میں افغان فوجیوں پر پھر حملہ ہوا ہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ پاکستان نے اپنی جانب سے پاک افغان سرحد پر کڑی نگرانی شروع کر رکھی ہے فرنٹیئر کور کے اہلکار سرحد پر تعینات ہیں اس کے علاوہ مٹی کی دیوار اور خار دار تاریں بھی لگائی گئی ہیں اور آنے جانے والے افراد سے سفری کاغذات یا راہداری طلب کی جاتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد