| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
طالبان رہنما چمن سے گرفتار
چمن میں پولیس نے طالبان دور کے ایک رہنما کو گرفتار کر لیا ہے۔ مولوی عبدالمنان سنیچر کی صبح چمن میں گاڑی میں جا رہے تھے کہ پولیس نے انھیں ان کے ایک ساتھی سمیت گرفتار کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ کاروائی ایک خفیہ اطلاع پر کی گئی ہے اور گرفتاری کے دوران ان کے قبضے سے کلاشنکوف اور پاکستانی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مولوی عبدالمنان طالبان دور میں ایک صوبے کے گورنر رہ چکے ہیں۔ یہاں یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مطابق طالبان دور میں عبدالمنان نام کے ایک سے زیدہ افراد کام کر چکے ہیں۔ تاہم پولیس حکام نے یہان نام نہ بتانے کی شرط پر یہ تصدیق کی ہے کہ مولوی عبدالمنان کو گرفتار کیا ہے جس کےبارے میں یہ اطلاع پائی جاتی ہے کہ وہ سرے پل کے گورنر رہ چکے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کوئٹہ میں پولیس نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے لگ بھگ پچاسی افغان باشندوں کو گرفتار کیا تھا جن میں تیس دینی مدارس کے طلباء شامل تھے۔ اس کے علاوہ بعض مدارس کے مہتمم کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے تھے پولیس نے ان گرفتاریوں پر کہا تھا کہ یہ معمول کی مہم ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||