بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ سات شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ ایک پولیس افسر ستویر گھتا نے بتایا کہ خود کو حکام کے حوالے کرنے والے شدت پسندوں میں سے چھ کا تعلق شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین سے ہے جبکہ ساتویں شخص کا تعلق جیش محمد سے ہے۔ حکام کے مطابق یہ افراد ضلع اودھم پور کے گرد و نواح میں کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔ حکومت کی ایک نئی اسکیم کے تحت ان افراد کو تین سال تک پر امن زندگی گزارنے کے بعد بتیس سو امریکی ڈالر کی مالی امداد حاصل ہو گی جبکہ اس دوران انہیں تینتالیس ڈالر ماہانہ رقم دی جائے گی۔ |