کشمیر:میر واعظ کے گھر پر حملہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مبینہ طور پر شدت پسندوں نے علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کے گھر پر رائفل گرینیڈ پھینکا ہے۔ میر واعظ کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایاکہ بم گھر کی پہلی منزل پر لگا جس سے جزوی نقصان ہوا ہے۔ تاہم اس حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ اس حملے سے تین گھنٹے قبل سرینگر کی ایک مسجد میں میر واعظ کے ایک قریبی رشتہ دار مولوی مشتاق کو نامعلوم افراد نے گولی ماری تھی۔ ایک نا معلوم تنظیم قصاص المجاہدین نے مولوی مشتاق پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ میر واعظ کے گھر پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔ شدت پسند تنظیمیں حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے جنوری میں ان کے بھارت کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد سے نالاں ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||