نجف میں پھر جھڑپیں شروع | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شہر نجف میں امریکی فوج اور ملیشیا کے درمیان ایک بار پھر لڑائی کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی ٹینکوں اور ملیشیا کے درمیان شہر کے قدیم اور بڑے قبرستان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس کے علاوہ شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے مضبوط گڑھ کوفہ سے بھی جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ فریقین ایک دوسرے پر اس ہفتے کے اوائل میں ہونے والی عارضی جنگ بندی کا احترام نہ کرنے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی فوج کے حکام نے بغداد کے مغرب میں واقع عنبار صوبہ میں ہونے والی لڑائی میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اس سے پہلے عینی شاہدین نے کہا تھا کہ علاقے سے گزرنے والے امریکی فوجی قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان واقعات میں کوئی ہلاک ہوا ہے یا نہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||