جان کیری: تاخیری حربوں پر غور | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر بش کے صدارتی حریف جان کیری ڈیموکریٹک نامزدگی کو باقاعدہ قبول کرنے میں وقت لگائیں گے تا کہ انتخابی مہم پر اس وقت جاری بے حساب اخراجات جاری رکھ سکیں۔ انتخابی مہم کو چلانے والوں کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹ صدر بش کے مقابل مہم کا پلہ مساوی رکھنا چاہتے ہیں۔ جیسے ہی امیدوار باقاعدہ نامزدگی قبول کرے گا اس پر سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالر سے زائد اخراجات نہ کرنے کی پابندی نافذ ہو جائے گی۔ موجودہ صورتِ حال یہ ہے کہ صدر بش جان کیری کی جانب سے نامزدگی کی باقاعدہ قبولیت کے لیے ڈیموکریٹک کنوینشن کے انعقاد کے پانچ ہفتے کے بعد نامزدگی قبول کرنے کا اعلان کریں گے۔ ڈیموکریٹک یہ منصوبہ بنا رہے ہیں کہ کنوینشن تو چھبیس سے انتیس جولائی تک جاری رہے گا لیکن جان کیری نامزدگی کو قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان اس کے بعد کریں گے۔ جان کیری کے ترجمان ڈیوڈ ویڈ کا کہنا ہے کہ ’بلا شبہ ڈیموکریٹ ایسی کئی تجاویز پر غور کریں گے جن کے نتیجے میں ان کے لیے بھی میدان یکساں ہموار رہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||