کیری اور بش میں ہی مقابلہ ہوگا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں صدارتی امیدوار کے لئے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار کو نامزد کرنے کی ووٹنگ کے تازہ ترین نتائج کے مطابق جان کیری نے اپنی پوزیشن اور مضبوط کر لی ہے ۔ اب تک کے انتخابی نتائج کے مطابق انہوں نے دس میں سے سات ریاستوں میں سبقت حاصل کر لی ہے ۔ ڈیمو کریٹک پارٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کیری کے اصل حریف سینیٹر جان ایڈورڈ ووٹنگ ختم ہونے سے قبل ہی بدھ کو اس مقابلے سے اپنا نام واپس لے لیں گے۔ صدر بش نے جان کیری کو ان کی کامیابی مبارک باد دی ہے ۔ جان کیری نے اپنے حامیوں سے کہا کہ امریکہ میں تبدیلی آ رہی ہے اور وہ بش کو چیلنج کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ ابھی تک بیس میں سے جان کیری نے اٹھارہ الیکشن جیتے ہیں اور واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ آج کی مزید کامیابی کے بعد سینیٹر ایڈورڈ کے لئے اس مقابلے میں بنے رہنا مشکل ہوگا۔ ووٹنگ کے اس دور کو سپر ٹیوزڈے کہا جاتاہے اور یہ سب سے بڑا مقابلہ سمجھا جاتا ہے اور اس میں دس ریاستوں میں ایک ساتھ ووٹنگ ہوتی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||