BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 May, 2004, 03:37 GMT 08:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایرانی مزاحیہ فِلم اُتارنا پڑی
ایرانی فِلم
ایران میں فِلم دیکھنے والوں کی قطاریں دیکھنے میں آئیں
ایران میں مذہبی انتظامیہ کے بارے میں مزاحیہ فِلم بنانے والوں نے ’مارمولک‘ِ نامی اس فِلم کو سینما گھروں سے اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس انعام یافتہ فِلم کے پیش کاروں کا کہنا ہے وہ انتظامیہ کے دباؤں کی وجہ سے اگلے جمعہ اس فِلم کو سیمنا گھروں سے اتار لیں گے۔

یہ فِلم نمائش کے لئے اکیس اپریل کو سینما گھروں میں پیش کی گئی اور اس کو زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔ صرف تہران میں یہ فِلم دس لاکھ ڈالر کا کاروبار کر چکی ہے۔

ایرانی فِلم
ملک کی سخت گیر موقف رکھنے والی انتظامیہ کو یہ زیادہ پسند نہیں آئی اور کہا گیا کہ اس سے لوگوں پر منفی اثر پڑے گا۔

’مارملوک‘ کا مطلب چھپکلی ہے۔ یہ فِلم ایک مجرم کے بارے میں ہے جو ایک ملاح کا روپ دھار لیتا ہے۔

فِلم کا مرکزی کردار رضا ملاح کا روپ دھارنے کے بعد مذہبی رہنماؤں کو حاصل مراعات سے خوب فائدہ اٹھاتا ہے اور آخر میں وہ اپنی سادگی سے لوگوں کو دوبارہ مسجدوں کی طرف راغب کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

فِلم کی ریلیز سے پہلے بھی اس کے بارے میں مذہبی انتظامیہ میں بحث ہوئی تھی اور اس کی نمائش میں ایک مہینے کی تاخیر ہوئی تھی۔

فِلمساز منوچھر محمدی کا کہنا تھا کہ ’عدلیہ اور وزارت ثقافت نے کچھ شہروں کے علاوہ اس فِلم پر پابندی نہیں لگائی گئی لیکن ہمیں ہدایت دی گئی ہے ہم اس کی نمائش روک دیں‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد