قیدیوں پر تشدد کی تحقیقات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں موجود امریکی فوج نے قیدیوں سے بدسلوکی کے دوسرے مبینہ واقعہ کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ امریکی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ٹکر مینسیجر نے کابل میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس معاملے کی چھان بین جاری ہے البتہ انہوں نے مبینہ زیادتی کی کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کو جمعرات کے روز عائد کردہ نئے الزامات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس سے ایک روز پہلے ہی امریکی فوجی نے محصور افغان پولیس اہلکار سے ہونے والی مبینہ زیادتی کی تفتیش کا آغاز کر دیا تھا۔ تفتیش کا آغاز ان الزامات کے بعد کیا گیا جن میں کہا گیا تھا کہ افغان پولیس اہلکار کو گزشتہ برس گردیز میں واقع امریکی فوجی اڈے میں جنسی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||