BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 May, 2004, 20:54 GMT 01:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نئی تصاویر:خواتین سے بھی تشدد
News image
امریکہ میں کانگریس کے ارکان کو عراق میں قیدیوں سے بدسلوکی کی مزید تصاویر اور ویڈیو فلمیں دکھائی گئی ہیں جن میں خواتین قیدیوں کے ساتھ تشدد کے واقعات کے اندوہناک مناظر بھی شامل تھے۔

امریکی سینیٹروں کے مطابق یہ تصاویر زیادہ سنگین اور پریشان کن ہیں جن میں خواتین قیدیوں کو برہنہ کر کے ان کے ساتھ تشدد کے مناظر بھی شامل ہیں۔

امریکی کانگریس کے ممبران کو یہ تصاویر اور ویڈیو فلم دکھانے کا اہتمام امریکی محکمہ دفاع پینٹاگن نے کیا تھا۔

ایک سینیٹر نے کہا یہ تصویر ان کی توقع سے زیادہ بدترین ہیں۔ ایک اور رکن کانگریس نے کہا کہ اس بات کا یقین کرنا مشکل ہے کہ یہ سب کچھ ایک امریکی فوجی اڈے پر کیا گیا۔

ایک رکن نے کہا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایسے لوگوں کو امریکی فوج میں کس طرح بھرتی کیا گیا۔

امریکی فوجی حکام اب تک نو فوجیوں کا قیدیوں سے بدسلوکی کے الزامات میں کورٹ مارشل کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

ایک خاتون فوجی نے جو ان واقعات میں ملوث ہے بیان دیا ہے کہ قیدیوں کے ساتھ تشدد کرنے کے احکامات انہیں حکام بالا نے دئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد