نئی تصاویر پر بش کا شدید ردعمل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر بش نے عراق میں قیدیوں کے ساتھ امریکی فوجیوں کے ہاتھوں بدسلوکی کی مزید تصاویر دیکھی ہیں اور ان پر شدید افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے۔ پینٹاگون میں اپنے مشیروں اور وزارت دفاع کے حکام کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس میں صدر بش نے یہ خفیہ تصاویر دیکھیں جن کے بارے میں حکام یہ فیصلہ کر رہے ہیں کہ آیا انہیں میڈیا میں ریلیز کیا جائے یا نہیں۔ وزارت دفاع کے ایک ترجمان کے مطابق ان تصاویر میں جنسی نوعیت کی تصاویر بھی شامل تھیں۔ یہ اجلاس ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب منگل کے روز امریکی فوج کے وہ جنرل کانگریس کے سامنے پیش ہورہے ہیں جنہوں نے عراق میں قیدیوں کے ساتھ زیادتی کے بارے میں رپورٹ لکھی تھی۔ جنرل انتونیں تگوبا نے پینٹاگون کو اپنی رپورٹ میں ان زیادتی کے بارے میں مطلع کیا تھا۔ کانگریس کے سامنے ان کی گواہی سے اس سارے معاملے پر نئی روشنی پڑ سکتی ہے اور یہ پتا چل سکتا ہے کہ یہ زیادتیاں کس حد تک اعلٰی حکام کے اشارے پر ہوئیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق تصاویر کے اس سکینڈل سے امریکی عوام کے عراق میں جاری جنگ کے بارے میں خیالا ت تبدیل ہورہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||