BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 May, 2004, 00:38 GMT 05:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شام میں اسلام پسندوں میں اضافہ
News image
شام جیسے سیکولر ملک میں بھی مذہبی رجحان بڑھ رہا ہے
گزشتہ ماہ دمشق میں سفارتکاروں کے علاقے میں ہونے والے ایک غیر عمومی حملے کے باعث شام میں مسلم بنیاد پرستوں میں اضافے کا معاملہ مزید اجاگر ہوا ہے۔

اگرچہ حملہ آوروں کی حتمی شناخت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے البتہ حکام نے اسلام پسندوں کو فوری طور پر اس واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

شام میں سیکولر بعث پارٹی قیادت میں ہے اور ملک میں اسلام پسندوں کو طویل عرصے سے دبا کر رکھا گیا ہے۔

شامی حکومت نے انیس سو اسی کے عشرے میں مسلم بغاوت کو کچل ڈالا تھا جس کے نتیجے میں دس ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

عالمی ٹی وی چینلوں پر عراق پر قبضے اور فلسطین میں جاری تشدد کی زیادہ سے زیادہ تصاویر دکھائی جانے کے باعث عرب دنیا میں غم و غصے میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسلام کی طرف لوگوں کا رجحان بڑھ رہا ہے یہاں تک کہ شام جیسے سیکولر ملک میں مذہب کی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

شام میں مسجد جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ خواتین حجاب اوڑھ رہی ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ خواتین کے مذہبی مباحثوں میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ وہابیت کو فروغ مل رہا ہے اور مذہبی رہنما فلسطین اور عراق میں جہاد کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد