BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 May, 2004, 14:07 GMT 19:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ویب:مسلمان شدت پسندوں کا نیا ذریعہ
برگ
یہ تصویر امریکی یرغمالی نک برگ کی بتائی جاتی ہے
اسلامی شدت پسندوں کی ایک ویب سائٹ پر عراق میں ایک مبینہ امریکی کا سرقلم ہونے کی تصاویر دکھائی گئی ہیں۔ ان تصاویر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ ویڈیو سے بنائی گئی ہیں۔

دریں اثنا امریکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ نک برگ بتائے جانے والے اس امریکی یرغمالی کا سرقلم کیے جانے کے موقع پر موجود قاتلوں کو گرفتار کر کے رہے گی۔

ایک عربی ویب سائٹ پر سر قلم کیے جانے کی یہ تصویر دکھائے جانے کے بعد امریکہ میں شدید حقارت پائی جاتی ہے۔

جس ویب سائٹ پر یہ تصاویر دکھائی گئی ہیں وہ ان بہت ساری ویب سائٹوں میں سے ایک ہے جو گزشتہ چند سال کے دوران سامنے آئی ہیں اور جن کا مقصد شدت پسند مسلمانوں کے مغرب مخالف پیغامات جاری کرنا ہے۔

ان میں سے اکثر پیغامات کا تعلق القاعدہ کا قرار دیا جاتا ہے اگرچہ اب تک کوئی ایسا طریقہسامنے نہیں آ سکا ہے جس کے ذریعے ان دعووں کی تصدیق کی جا سکے۔

کچھ مبصرین کا کہنا ہے کہ سائبر سپیس اس نوع کی تنظیموں کے درمیان رابطوں کا نیا مقام بن گئی ہے۔ خاص طور پر افغانستان سے القاعدہ کے رہنماؤں کے نکالے جانے کے بعد انٹرنیٹ ان تنظیموں کے لیے بتدریج اہم سے اہم تر ہوتا جا رہا ہے کیونکہ اسی کے ذریعے ایسی تنظیمیں ایک دوسرے سے اور اپنے حامیوں سے رابطے کرتی ہیں۔

News image
ال انصار کی ویب سائٹ جس پر امریکی کے سر قلم ہونے کی تصاویر جاری کی گئیں

اس وقت ایسی شدت پسند مسلمان اور جہادی ویب سائٹوں کی تعداد ہزاروں میں ہے جو مختلف زبانوں میں ایسے پیغامات جاری کرتی ہیں جن کی اکثریت امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف غصے بھرےنعروں پر مشتمل ہوتی ہے۔
گیارہ ستمبر کے واقعات کے بعد سے خفیہ اداروں کے ماہرین ایسی ویب سائٹوں کا انتہائی قریبی جائزہ لیتے رہتے ہیں کیونکہ القاعدہ کے اکثر پیغامات انہی کے ذریعے وسیع تر دنیا تک رسائی حاصل کرتے رہے ہیں۔
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد