BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 April, 2004, 16:53 GMT 21:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الباز کے شوہر نے خود کو پیش کر دیا
رعنائے الباز
رعنائے الباز نے ذرائع ابلاغ کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ تشدد کے بعد لی جانے والی ان کی تصاویر شائع کی جا سکتی ہیں
سعودی ٹیلی ویژن کی ایک مشہور میزبان کے شوہر نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ سعودی ٹیلی ویژن کی اس میزبان نے اپنے شوہر پر الزام لگایا تھا کہ وہ انہیں جان سے مار دینا چاہتے تھے۔

سعودی عرب کی اس مشہور ٹی وی میزبان پر شوہر کی طرف سے تشدد کئےجانے پر ملک میں خواتین کے خلاف گھروں میں ہونے والے تشدد پر ایک عام بحث چھڑ گئی ہے۔

ٹی وی کی اس میزبان رعنائے الباز نے اخبارات کو اس بات کی اجازت دے دی تھی کہ وہ ان کے زخمی چہرے کی تصویریں شائع کر سکتے ہیں۔

رعنائے الباز نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا تھا انہوں نے ان پر شدید تشدد کیا، انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی اور ان کے بچوں کو بھی اغواء کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنے پر مجبور تھیں کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ کہیں وہ انہیں طلاق دے کر ان سے بچے نہ چھین لیں۔

رعنائے الباز گزشتہ چھ سال سے ٹی وی پر ایک گھریلو پروگرام کی میزبانی کر رہی تھیں اور وہ اس حوالے سے سلطنت میں ایک جانی پہچانی اور پسندیدہ شخصیت کی مالک ہیں۔

بی بی سی کی نامہ نگار کم غطاس کا کہنا ہے کہ رعنائے الباز کا معاملہ سے سعودی عرب میں پہلی بار گھریلو تشدد کے معاملے کو ذرائع ابلاغ کی توجہ حاصل ہوئی ہے۔

غطاس کا کہنا ہے کہ سعودی معاشرہ انتہائی روایتی ہے اور اس میں اسلامی شرعی قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جاتا ہے اور یہاں عزت اور نمائش و نمود کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔

کہا جاتا ہے کہ بالعموم اس معاشرے میں گھریلو تشدد، زنا اور ایڈز جیسی بیماریوں کے ہونے کو تسلیم ہی نہیں کیا جاتا۔

انگریزی اخبار عرب نیوز میں کام کرنے والی عبیر مشخاص کا کہنا ہے کہ ’یہاں تصور یہ ہے کہ بیوی کو شوہر کو فرمابردار ہونا چاہیے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ بالعموم یہاں اس طرح کے معاملات کہیں رپورٹ ہی نہیں کیے جاتے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد