BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 April, 2004, 20:19 GMT 01:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق میں ستراتحادی ہلاک
ہلاکتیں اور تدفین
فلوجہ میں سات سو شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
عراق میں ماہِ رواں میں ستراتحادی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ مارے جانے والے مقامی لوگوں کی تعداد اس سے دس گنا زیادہ ہے۔

امریکی فوجی کمانڈر بریگیڈ ئیر جنرل مارک کیمٹ کا کہنا ہے کہ ’عراق میں یکم اپریل سے اب تک ستر اتحادی فوجی مارے گئے ہیں جب کہ مرنے والے باغیوں کی تعداد اس سے دس گنا زیادہ ہے۔‘

امریکی صدر جارج بش نے کہا ہے کہ ’ایک سخت ہفتہ کے بعد عراق میں صورتحال بہتر ہو گئی ہے۔‘

امریکی کمانڈروں نے عراق میں موجودہ صورتحال اور اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کے لئے مزید دو بریگیڈ فوج بھیجنے کے لئے کہا ہے۔

اتوار کے روز اردن کی سرحد سے فلوجہ داخل ہونے والے سات چینیوں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا جب کہ پیر کی صبح بغداد کے جنوب میں دو چیک صحافی بھی اغوا کر لئے گئے۔

اس سے قبل تین جاپانی بھی اغوا ہوئے جن کے بارے میں ابھی تک پتہ نہیں چلایا جا سکا۔ اغوا کرنے والوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر جاپانی فوجیں عراق سے واپس نہ گئیں تو انھیں ہلاک کر دیا جائے گا لیکن ڈیڈ لائین گذر جانے کے بعد ان کی قسمت کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

اغوا کی ان وارداتوں کے علاوہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے فلوجہ میں اتحادی افواج اور عراقیوں میں جنگ جاری ہے۔

فلوجہ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق کہ قصبہ میں اب تک امریکی حملوں میں چھ سو عراقی ہلاک ہوئے ہیں اور ان میں سے اکثریت عام لوگوں کی ہے

امریکی ذرائع مرنے والوں کو جنگجو بتاتے ہیں۔انھوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ فلوجہ میں عام لوگوں کے خلاف انتقامی کارروائی ہو رہی ہے۔ امریکی فوجی کمانڈر

اجتماعی سزا
 بزدل باغی ہسپتالوں، مساجد اور سکولوں میں عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کرفلوجہ کو اجتماعی سزا دے رہے ہیں
بریگیڈ ئیر جنرل مارک کیمٹ
بریگیڈ ئیر جنرل مارک کیمٹ نے بغداد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’بزدل باغی ہسپتالوں، مساجد اور سکولوں میں عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کرفلوجہ کو اجتماعی سزا دے رہے ہیں۔‘

تاہم انھوں نے تسلیم کیا کہ فلوجہ میں حملے معمول سے دو سے تین گنا زیادہ رہے ہیں۔ ان کے بقول روزانہ پچاس سے ستر حملے کئے جا رہے ہیں۔

عراق میں رومانیہ کے سفیر کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ایک حملے میں ایک رومانوی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

اتوار کو بغداد کے مغرب میں ہونے والی لڑائی کے دوران تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

اس کے علاوہ بغداد کے مغرب میں ہی واقع شہر ابوغرائب کے قریب ایک امریکی ہیلی کاپٹر بھی مار گرایا گیا جس میں سوار دو فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ابی زید نے عراقی فورسز کی کارکردگی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے لشکرِ مہدی کے خلاف بری کارکردگی دکھائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی فوج کا مقصد ’پکڑو یا مار دو‘ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد