مسجدِ اقصیٰ میں نمازیوں پر پابندی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یروشلم کے گرد کئی خفیہ اور نظر آنے والے حصار بنائے گئے ہیں۔ فوج اور پولیس کی چھٹیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ شہر کی تمام بڑی شاہراہوں پر فوج گشت کر رہی ہے۔ اور جگہ جگہ تلاشی کے لئے ناکے لگے ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق صرف چالیس برس سے زائد عمر کے افراد کو مسجد اقصی میں نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی۔ اس سخت ترین کشیدگی کے ماحول میں دونوں جانب سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیلیں کی جارہی ہیں۔ ان میں سے ایک میں ستر فلسطینی دانشوروں کی جانب سے دستخط شدہ اپیل میں عسکریت پسندوں سےہتھیار پھینک کر پر امن مظاہروں کا راستہ اختیار کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ حماس کے روحانی رہنما کے قتل کے بعد سے اسرائیل کسی بھی جوابی حملے سے نمٹنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||