BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 March, 2004, 16:36 GMT 21:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیل: دھماکوں میں تیرہ ہلاک
اسرائیل دھماکہ
بم دھماکے شہر کے بندرگاہ والے علاقے میں ہوئے
اسرائیل کے ساحلی شہر اشدود میں دو بم دھماکوں میں کم سے کم تیرہ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو خوکش بمبار بھی شامل ہیں۔

حملوں کے بعد اسرائیل اور فلسطین کے وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔ یہ ملاقات منگل کے روز ہونے والی تھی۔

خودکش حملہ آوروں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان کی عمریں اٹھارہ برس تھیں اور وہ غزہ کی پٹی میں قائم جبالیہ پناہ گزیں کیمپ کے رہنے والے تھے۔

یروشلم میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق، بم دھماکے شہر کے بندرگاہ والے علاقے میں ہوئے۔

پہلا دھماکہ اشدود کی بندرگاہ کے باہر ہوا۔ یہ علاقہ عام طور پر زبردست حفاظتی انتظامات کی نگرانی میں ہوتا ہے۔

فلسطینی شدت پسند تنظیم الاقصیٰ شہدا بریگیڈ نے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے یہ کارروائی شدت پسند تنظیم حماس کے ساتھ مل کی ہے۔

شدت پسند تنظیم حماس کے ترجمان عبدالعزیز رینتیسی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ کارروائی گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیل کے ہاتھوں چوالیس فلسطینیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لئے کی گئی ہے۔

اس سے پہلے موصول ہونے والی اطلاعات میں دھماکوں کو ایک فیکٹری میں پیش آنے والے حادثات قرار دیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی صحیح وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ دھماکے ایک ایسے وقت ہوئے جب اسرائیل اور فلسطین کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کے لئے انتظامات کئے جا رہے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد