جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان میں مختلف ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں تصدیق شدہ اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں دو فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔ لبنان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی لبنانی علاقے سے شمالی اسرائیل میں ایک راکٹ حملے کے بعد کی گئی۔ اسرائیلی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان چھاپہ ماروں پر حملے کئے جو راکٹ لانچر چلانے کی تیاری کر رہے تھے۔ لبنان کے سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ایک فلسطینی زخمی بھی ہوا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوا کہ آیا ان لوگوں کا تعلق کسی گروپ سے ہے یا نہیں۔ لبنان کے حزبً اللہ چھاپہ ماروں نے پیر کے روزمتنازعہ سرحدی علاقے میں اسرائیلی ٹھکانوں پر حملے کئے جو حماس کے رہنما کی ہلاکت کا ردِ عمل تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||