BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 March, 2004, 18:48 GMT 23:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیلی حکومت ذمہ دار ہے: پاکستان

پاکستان
پاکستان میں شیخ احمد یاسین کے قتل کے خلاف احتجاج جاری ہے
پاکستان کی قومی اسمبلی نے فلسطینی رہنما شیخ احمد یاسین کے قتل کے خلاف ایک متفقہ قرار داد منظور کی ہے۔

یہ قرارداد سوموار کو وفاقی وزیر داخلہ فیصل صالح حیات نے قومی اسمبلی میں پیش کی۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ارکان اسمبلی مشرق وسطی کے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کے ختم نہ ہونے والے تشدد کی مذمت کرتے ہیں اورشیخ احمد یاسین اوران کے ساتھیوں کو نشانہ بنا کر قتل کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

قرار دادا میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس قتل کا ذمہ دار اسرائیلی حکومت کو قرار دیتا ہے۔

قرار داد میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ معصوم فلسطینیوں پر بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے کی کوششیں تیز کی جائیں اور فلسطینی عوام کو روزمرہ کی جدوجہد میں درپیش بنیادی معاملات پر بھی توجہ دی جائے۔

قراداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مشرق وسطی میں امن کیلئے منصفانہ کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور ان کوششوں کی بھی جو آزادانہ اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے ہو رہی ہیں۔

اس سے پہلے جب اجلاس شروع ہوا تو لیاقت بلوچ کی تجویز پرشیخ احمد یاسین کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

جب انہوں نے متفقہ قرارداد پیش کرنے کا کہا تو سپیکر نے انکو روک دیا اور کہا کہ ابھی کوئی وزیر نہیں جب کوئی آجائےتو بات کریں۔ اس پر حزب اختلاف نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا اور کچھ ہی دیر بعد حزب اختلاف نے کورم کی نشاندہی کردی سپیکر نے گنتی کرائی تو کورم پورا نہ تھا اور اجلاس تھوڑی دیر کیلئےملتوی کردیا۔

اس دوران حکومت نے حزب اختلاف کے رہنماؤں سے بات کی اور مشترکہ طور پر متفقہ قرار داد کا متن تیار کرنے پر اتفاق کیا جو بعد میں ایوان سے منظور کرائی گئی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد