 |  صدام حسین کے پکڑے جانے کے بعد سے یہ ڈونلڈ رمزفیلڈ کا چوتھا دورہ ہے۔ |
عراق کے شہر کرکوک میں ایک پولیس سٹیشن کے باہر ایک خود کش کار بم حملے میں کم سے کم دس افراد ہلاک جبکہ چالیس کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ جائے واردات پر موجود بی بی سی کے ایک نامہ نگار کا کہنا ہے کہ بم پھٹنے کے وقت پولیس اہلکار اپنی شفٹ تبدیل کر رہے تھے اور خاصی تعداد میں عملہ وہاں موجود تھا۔کرکوک کے شہر کو پہلے بھی کئی مرتبہ اس طرح کے حملوں کا نشانہ بنایہ گیا ہے۔ یہ حملہ ایک ایسے دن ہوا ہے جب امریکی وزیرِدفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ بنا اطلاع کے اچانک بغداد پہنچے ہیں۔ پچھلے سال صدام حسین کے پکڑے جانے کے بعد سے یہ ڈونلڈ رمزفیلڈ کا چوتھا دورہ ہے۔ بغداد میں ڈونلڈ رمزفیلڈ نے امیکی منتظم پال بریمر سے ملاقات کی جس کے بعد وہ امریکی فوجی کمانڈر جنرل مارٹن ڈیمپسی کی بریفنگ میں چلے گئے۔ |