عراق میں سنّی عالم دین قتل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں نامعلوم مسلح افراد نے عراق کی ایک بڑی سنی نتظیم کے رکن اور عالم دین شیخ دامر سلیمان الدری کو گولی مار کرہلاک کردیا ہے۔ شیخ دامر کو دو نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت گولی ماری جب وہ ایک مقامی مسجد میں نماز کی امامت کرنے والے تھے۔ اس کے قتل کی کوئی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔ شیخ دامر کے بھائی حارث الدری عراق کے سنّی علماء دین و قائدین کی اس کمیٹی کے سربراہ ہیں جس کا نصب العین ملک کی سنّی اقلیت کی زیادہ بہتر انداز میں قیادت کرنا ہے۔ یہ عراق میں شیعہ و سنّی علماء دین کو قتل کیئے جانے کے سلسلے کی ایک تازہ ترین واردات ہے۔ شیخ دامر کو ان کے گھر میں ہی گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||