اسرائیلی باڑ:مقدمے کی سماعت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی نمائندے ناصر القدویٰ نے عالمی عدالت میں اسرائیل کی متنازع حفاظتی فصیل کے معاملے پر دلائل دیتے ہوئے اسرائیل کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ جزوی طور پر باڑھ اور جزوی طور پر دیوار کی شکل میں تعمیر کی جانے والی فصیل حفاظتی مقاصد کے لیے ہے۔ ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف نےمغربی کنارے پر اسرائیل کی طرف سے تعمیر کی جانے متنازع حفاظتی فصیل کے قانونی جواز پر سماعت کا آغاز کیا ہے۔ تین روزہ تک جاری رہنے والی اس سماعت کے دوران فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے ملکوں کے سولہ نمائندے اس فصیل کے معاملے پر اپنے دلائل پیش کریں گے۔ فلسطینی نمائندے عدالت میں ایک بار پھر فلسطین کے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اس فصیل کی تعمیر سے اسرائیل فلسطین کے مزید علاقے پر قبضہ کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ جب کہ اسرائیل کا کہنا کہ فصیل کی تعمیر اسرائیلی شہریوں کو فلسطینیوں کے خودکش حملوں سے بچانے کے لیے ضروریی ہے۔ فصیل کا جائزہ لینے کی درخواست اقوام متحدہ نے عالمی عدالت سے کی ہے تاہم اس بارے میں عدالت اگر کوئی رولنگ دیتی ہے تو اسے ایک قابلِ عمل فیصلے کی حیثیت حاصل نہیں ہو گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||