عراق میں مزید دو امریکی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں پیرکے روز دو الگ الگ واقعات میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئےہیں۔ بغداد میں امریکی فوج کے حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو سڑک کے کنارے نصب ایک بم پھٹ جانے کے نتیجے میں ایک اورامریکی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔ تاہم حکام نے اس واقعہ کے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ عراقی پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ بغداد کے شمالی علاقے سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے چار عراقی شہری بھی زخمی ہوئے ہیں جو چھابڑی لگا کر مختلف اشیا فروخت کرتے ہیں۔ اس واقعے کے ایک گھنٹے بعد بقوبہ کے شہر میں ایک اور حملے میں فورتھ انفنٹری ڈویژن کا ایک فوجی ہلاک جبکہ چکر دوسرے زخمی ہوگئے۔ بموں کے ذریعے ہونے والے یہ حملے فالوجہ میں امریکی فوجیوں اور ان کے اتحادیوں کے خلاف ہونے والے حملوں کے بعد کیے گئے ہیں۔ پچھلے سال صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک پانچ سو امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||