| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
اب تک پانچ سوامریکی ہلاک
عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں ایک امریکی بکتربند گاڑی پر بم حملے میں تین امریکی فوجی اور محکمۂ شہری دفاع کے دو عراقی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ بغداد سے تیس کلومیٹر دور تاجی کے قصبے میں ایک مشترکہ گشت کے دوران دو اور امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ نئی امریکی ہلاکتوں کے بعد اب عراق میں جنگ کے آغاز سے اب تک مارے جانے والے امریکیوں کی تعداد پانچ سو تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ بکتر بند گاڑی پر پھینکے جانے والے بم سے گاڑی میں آگ لگ گئے۔ جبکہ دوسرے ذرائع کا کہنا ہے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں ایک ٹرک پر بھی قبضہ کرکے تین عراقیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ٹرک سے بم بنانے کا مواد برآمد ہوا ہے۔ عراق پر امریکی حملے کے بعد سے اب تک پانچ سو کے لگ بھگ امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||