’سچن کو نہیں جانتے؟‘ بھارتی برہم

سچن سے ان کا پورا نام اور پتہ پوچھنے پر بھارتیوں نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسچن سے ان کا پورا نام اور پتہ پوچھنے پر بھارتیوں نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے

معروف کرکٹر سچن تنڈولکر کے بھارتی شائقین برطانوی ایئر لائن برٹش ایئر ویز کو ایک ٹویٹ کی بنا پر شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

تنڈولکر نے ایئر لائن کو ٹویٹ کر کہ شکایت کی تھی کہ انھیں اچھی سروس نہیں دی گئی تھی اور کہا تھا کہ عملے کو صارفین کی ’کوئی پروا نہیں ہے۔‘

ایئر لائن نے تنڈولکر کی ٹویٹ کے رد عمل میں انھیں تکلیف پہنچانے پر معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ ان کی شکایت کی تحقیق کرنے کے لیے ان سے ان کا پورا نام اور پتہ پوچھا۔

ٹنڈولکر کی ٹویٹ

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنٹنڈولکر کی ٹویٹ
ٹنڈولکر کی ایک اور ٹویٹ

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنٹنڈولکر کی ایک اور ٹویٹ
برٹش ایئر ویز کا رد عمل
،تصویر کا کیپشنبرٹش ایئر ویز کا رد عمل

بھارتی شائقین کو شدید غصہ ہے کہ برٹش ایئر ویز تنڈولکر جیسی شخصیت سے واقف نہیں ہے اور انھوں نے سوشل میڈیا پر کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

برٹش ایئر ویز کی ٹویٹ کے رد عمل میں کچھ بھارتی شہریوں کی ٹویٹس اتنی جذباتی تھیں کہ کچھ لوگوں نے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کو وہ برطانیہ کا دورہ منسوخ کر دیں۔

ٹوئٹر پر بھارت کے ٹرینڈز میں اس وقت برٹش ایئرویز سب سے زیادہ زیر بحث ہے۔

ٹوئٹر پر ایک شائقین کا رد عمل

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنٹوئٹر پر ایک شائقین کا رد عمل
ٹوئٹر پر ایک شائق کی ٹویٹ

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنٹوئٹر پر ایک شائق کی ٹویٹ
ٹوئٹر پر ایک شائق کی ٹویٹ

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنٹوئٹر پر ایک شائق کی ٹویٹ
تندولکر کے کچھ شائقین انھیں خدا کہتے ہیں

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنتندولکر کے کچھ شائقین انھیں خدا کہتے ہیں

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ جیسے سیاست دانوں نے بھی اس موضوع پر تبصرہ کیا ہے۔

بھارتی تنڈولکر کے حوالے سے خاص طور پر حساس ہوتے ہیں۔

مقبول ترین کرکٹر کو دنیا بھر میں کرکٹ کے سب سے بہترین بلے بازوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، یہاں تک کہ لوگ انھیں اکثر ’خدا‘ کہتے ہیں۔

کئی مندر بھی تنڈولکر کے نام سے منسوب کیے گئے ہیں۔

تندولکر کو دنیا بہترین بلے بازوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنتندولکر کو دنیا بہترین بلے بازوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

موجودہ واقعہ وہ پہلا واقعہ نہیں ہے جس میں بھارتی شہریوں نے تنڈولکر کے حوالے سے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

سنہ 2014 میں ٹینس سٹار ماریا شاراپووا کو شدید غصے اور تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھاجب انھوں نے اعتراف کیا تھا کہ انھیں پتہ نہیں تھا کہ تنڈولکر کون ہیں۔