237 کلومیٹر فی گھنٹہ موٹر سائیکل چلانے پر گرفتاری

،تصویر کا ذریعہKAWASAKI
چین میں سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک شخص کو بیجنگ میں 237 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر سائیکل چلانے پر حراست میں لیا گیا ہے۔
بیجنگ میں پولیس کے مطابق رنگ روڑ پر خطرناک ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں اس شخص کو گرفتار کیا گیا ہے
اس 30 سالہ شخص کی شناخت پانگ کے نام سے ہوئی ہے۔
<link type="page"><caption> مہنگی گاڑیوں کی ریس، مہنگی پڑ گئی</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/05/150521_china_fast_furious_race_zh" platform="highweb"/></link>
پانگ کو جنوبی صوبےگوانگشی سے گرفتار کر کے دارالحکومت منتقل کیا گیا ہے۔
پانگ نے بیجنگ کی 37.5 کلومیٹر طویل رنگ روڑ کا فاصلہ 13 منٹ 43 سیکنڈ میں طے کیا اور یہ مقررہ حد رفتار سے تین گنا زیادہ ہے۔
اگست میں ان کی رنگ روڑ پر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو نے چین میں انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی تھی۔
بیجنگ میں رواں برس اپریل میں دو نوجوانوں کو فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ کے انداز میں اپنی مہنگی ترین سپورٹس گاڑیوں پر ریس کے دوران حادثہ پیش آنے کے بعد تیز رفتاری کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
20 سالہ یو مک ہن اور 21 سالہ ٹانگ وینٹین کو بلترتیب چار اور پانچ ماہ جیل اور دو ہزار نو سو ڈالر جرمانے کی سزا دی گئی۔
دونوں نوجوان فراری اور لیمبرگینی پر مرکزی بیجینگ کی ایک سرنگ میں ریس کر رہے تھے کہ جب یہ حادثہ پیش آیا۔







