افغانستان: کنڑ میں چوکی پر حملہ، 20 افغان فوجی ہلاک

،تصویر کا ذریعہAP
افغانستان کے صوبے کنڑ کے پاکستانی سرحد سے متصل علاقے میں ایک چوکی پر طالبان کے حملے میں 20 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
حملے میں کم سے کم ایک حملہ آور بھی ہلاک ہوا ہے۔ طالبان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ انہوں نے سات فوجیوں کو یرغمال بنایا ہے۔
<link type="page"><caption> ’کنڑ اور نورستان طالبان کے گڑھ ہیں‘</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/07/110714_athar_abbas_int_fz.shtml" platform="highweb"/></link>
افغانستان کی حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ فوجی لاپتہ ہیں لیکن وہ لاپتہ فوجیوں کی تعداد چھ بتا رہی ہے۔
حملے کے بعد افغان صدر حامد کرزئی نے سری لنکا کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
افغانستان میں اگلے ماہ کے صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔ طالبان نے انتخابی مہم کو ناشنہ بنانے کی دھمکی دی رکھی ہے۔
کابل میں موجود بی بی سی كیرن ایلن نے بتایا کہ یہ حملہ گزشتہ ایک سال میں فوج پر طالبان کے سب سے مہلک حملوں میں سے ایک ہے۔
جنرل محمد ظہیر عظیمي نے بتایا کے اتوار کی صبح ہونے والے حملے میں حملے میں سینکڑوں شدت پسند‘ شامل تھے۔ حملہ كنڑ صوبے کے ضلع غازی آباد میں کیا گیا۔ جس کے بعد کیی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
كنڑ کے گورنر شجاع الحق ملک نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ممکن ہے کہ فوج میں طالبان کے حامیوں نے اس حملے میں ان کی معاونت کی ہو۔
افغانستان میں کچھ عرصے سے طالبان کے حملوں میں تیزی آئی ہے اور یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جو رواں برس کے آخر تک غیر ملکی افواج ملک سے نکل جائیں گی۔







