ہانگ کانگ میں احتجاج: پولیس فائرنگ سے نوجوان زخمی، 180 مظاہرین حراست میں

ہانگ کانگ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپولیس آفیسر پر ڈنڈے سے حملہ کرنے والے تسانگ چی کن پر فائرنگ کی ویڈیو کو آن لائن شیئر کیا گیا ہے

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے 70 سال مکمل ہونے پر منگل کے روز ہانگ کانگ میں چار ماہ سے جاری احتجاج میں پولیس کی فائرنگ سے ایک 18 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا ہے۔

ہانگ کانگ پولیس چیف کے مطابق چین میں کمیونسٹ پارٹی کی حکمرانی کی 70 ویں سالگرہ کا دن ہانگ کانگ کا سب سے پُرتشدد اور افراتفری کا دن تھا۔ تقریباً 180 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا جبکہ 104 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔

پولیس چیف سٹیفن لو کے مطابق 25 پولیس اہلکار بھی ان مظاہروں میں زخمی ہوئے ہیں۔

ہانگ کانگ احتجاج

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپولیس مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر کر رہی ہے

ایک پولیس آفیسر پر ڈنڈے سے حملہ کرنے والے تسانگ چی کن پر فائرنگ کی ویڈیو کو آن لائن شیئر کیا گیا ہے۔

گولی لگنے کے بعد گرفتار ہونے والے 18 سالہ نوجوان نے کہا ’میرے سینے میں تکلیف ہو رہی ہے، مجھے ہسپتال جانا ہے۔‘ تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ ان کی حالت اب بہتر ہے۔

ہانگ کانگ احتجاج

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنہانگ کانگ کی سڑکوں پر موجود مظاہرین نے اپنے دفاع کے لیے چھتریاں تھام رکھی ہیں

پولیس چیف سٹیفن لو کے مطابق گولی چلانے کا اقدام ’قانون کے مطابق اور معقول‘ تھا کیونکہ آفیسر نے محسوس کیا کہ ان کی اور ان کے ساتھیوں کی زندگیاں خطرے میں تھیں۔

ہانگ کانگ احتجاج

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد ایک ٹرین سٹیشن پر لگی آگ کے مناظر

جب مسٹر لو سے پوچھا گیا کہ کہ گولی اتنے قریب سے کیوں چلائی گئی تو ان کا کہنا تھا ’پولیس آفیسر نے حملہ آور اور اپنے درمیان فاصلے کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔‘

لائن

ہانگ کانگ میں ہونے والے احتجاج کی تصویری جھلکیاں

ہانگ کانگ احتجاج

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ہانگ کانگ
،تصویر کا کیپشنہانگ کانگ کی مرکزی شاہرہ پر جاری احتجاج کے مناظر
ہانگ کانگ
،تصویر کا کیپشنہانگ کانگ کے جھنڈے کا یہ سیاہ اور خون آلود ورژن ان مظاہروں کی علامت بن چکا ہے
ہانگ کانگ
،تصویر کا کیپشنہانگ کانگ کی ایک پبلک بس کے مسافر مظاہرین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے
لائن

بیجنگ میں پریڈ کی تصویری جھلکیاں

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے اقتدار میں 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر منگل کو ملک کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک شاندار فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔

عوامی جمہوریہ چین کی بنیاد ماؤ زے تُنگ نے سنہ 1949 میں رکھی تھی جب ان کی کمیونسٹ پارٹی دوسری جنگِ عظیم کے بعد چھڑنے والی خانہ جنگی میں فاتح بن کر ابھری۔

ان کی مخالف جماعت کاؤ من ٹانگ کے سربراہ چینگ کائی شیک شکست کے بعد تائیوان بھاگنے پر مجبور ہوئے اور اس طرح دونوں ممالک کے درمیان ’اصلی چین کونسا ہے‘ کا تنازعہ شروع ہوا۔

چین کا قومی دن ہر سال منایا جاتا ہے لیکن اس بار جوش و خروش کچھ زیادہ ہے جس کی وجہ چین کا عالمی سیاست میں بڑھتا کردار اور اثرورسوخ ہے۔ 10 برس قبل چین ایک عالمی طاقت بننے کی راہ پر تھا اور آج وہ امریکہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

چین

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنتیانانمن سکوائر پر لاکھوں غبارے چھوڑے گئے
شی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنچینی صدر شی جن پنگ سابق چینی صدور جیانگ زی من اور ہو جنتاؤ کے ہمراہ پریڈ دیکھتے ہوئے
چین

،تصویر کا ذریعہCGTN

،تصویر کا کیپشنتیانانمن سکوائر میں چین کے جے ایل 2 میزائل کی نمائش کی جا رہی ہے جو کہ آب دوزوں پر نصب کیے جاتے ہیں
چین

،تصویر کا ذریعہCGTN

،تصویر کا کیپشنیہ ڈی ایف 26 بحری جہاز شکن میزائل ہے جو طیارہ بردار بحری جہازوں کے خلاف استعمال کے لیے بنایا گیا ہے
چین

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنایسے لگ رہا تھا کہ پورے چین کی نظریں ان فوجیوں کی ٹانگوں پر ٹکی ہوئی تھیں
چین

،تصویر کا ذریعہCGTN

،تصویر کا کیپشنیہ ڈرون ’تیز تلوار‘ کہلاتا ہے اور اس کے چمگادڑ کے پروں جیسا ڈیزائن اسے طیارہ بردار بحری جہازوں سے بھی لانچ ہونے کی صلاحیت دیتا ہے
چین

،تصویر کا ذریعہCGTN

،تصویر کا کیپشنیہ کیا ہے؟ اس بارے میں بی بی سی کے ماہرین بھی شش و پنج میں ہیں۔ کچھ کا خیال ہے کہ یہ ایک زیر آب ڈرون ہے
چین

،تصویر کا ذریعہCGTN

،تصویر کا کیپشنچین کا جدید ڈی ایف 41 انٹرکانٹینینٹل بیلسٹک میزائل جو کہ دنیا کے کسی بھی کونے تک مار کر سکتا ہے
چین

،تصویر کا ذریعہCGTN

،تصویر کا کیپشنچینی میزائل لانچرز کا ایک دستہ
شی

،تصویر کا ذریعہCGTN

،تصویر کا کیپشنصدر شی جن پنگ نے پریڈ شروع ہونے سے پہلے فوجی دستوں کا معائنہ کیا
چین

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمقبول سوشل میڈیا ایپ ویبو پر یہ پریڈ سب سے گرما گرم موضوع رہی
چین
،تصویر کا کیپشنبیجنگ کے شہری سڑکوں پر اپنے فونز اور کیمروں سے پریڈ کے مناظر محفوظ کرتے نظر آئے
چین
،تصویر کا کیپشناچانک ’دیکھو، دیکھو! طیارے آ گئے‘ کی صدا سنائی دی اور۔۔۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔