چندریان 2: ’فواد چوہدری تو ایسے لُڈیاں ڈال رہے ہیں جیسے جہلم اور ڈسکہ کے نوجوان چاند پر چہل قدمی کر رہے ہیں‘

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- مصنف, منزہ انوار
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
انڈیا اور پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین کی جنگ صرف کرکٹ اور مسئلہ کشمیر تک ہی محدود نہیں رہی۔ دونوں پڑوسیوں میں آئے دن کسی نہ کسی بات پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مقابلے بازی جاری رہتی ہے اور اب تو چاند ستارے تک ان کی نوک جھوک سے محفوظ نہیں۔
اس تازہ نوک جھوک کا موضوع ہے، چاند پر پہنچنے کے لیے انڈیا کا خلائی مشن ’چندریان 2‘۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب دنیا بھر سے کروڑوں افراد انڈیا کے خلائی مشن ’چندریان 2‘ کی لائیو نشریات دیکھ رہے تھے۔
توقع کی جا رہی تھی کہ انڈیا کے مقامی وقت کے مطابق یہ خلائی مشن رات 1:30 سے 2.30 بجے کے درمیان چاند کے جنوبی قطب پر لینڈنگ کرے گا۔
لیکن چاند پر لینڈنگ سے چند لمحے قبل اس خلائی مشن کا زمین سے رابطہ منقطع ہوگیا اور جہاں انڈیا میں ہر طرف مایوسی چھا گئی تو وہیں بعض پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اس مشن کو ’ناکام قرار دیتے ہوئے‘ الفاظ کی جنگ چھیڑ دی۔
پاکستانیوں کی اس انڈین خلائی مشن میں دلچسپی کا عالم یہ ہے کہ سنیچر کے روز بھی پاکستانی ٹوئٹر پر صفِ اول کے پانچ ٹرینڈز ’انڈین خلائی مشن سے متعلق‘ ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
انڈین خلائی مشن کی رابطہ منقطع ہونے کی خبر پر جہاں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین خوشی کا اظہار کرتے اور انڈیا کا تمسخر اڑاتے دکھائی دئیے، وہیں ایسے پاکستانی صارفین بھی ہیں جو اس خبر پر افسردہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انڈیا کا تمسخر اڑانے والوں میں چند وفاقی وزرا بھی پیش پیش رہے۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی، فواد چوہدری نے انڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’ ڈئیر انڈیا۔۔۔ جو کام آتا نہیں پنگا نہیں لیتے نا۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
اپنی ٹویٹس پر جب انھیں انڈین صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تو اس پر ان کا کہنا تھا ’انڈیا والے مجھے ایسے دھمکا رہے ہیں جیسے ان کے خلائی مشن کو میں نے ناکام کیا ہے۔ بھائی ہم نے کہا تھا 900 کروڑ لگاؤ ؟ اب صبر کرو اور سونے کی کوشش کرو۔‘
ایک اور ٹویٹ میں انھوں نے انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا ’مودی جی سیٹیلائٹ کمیونیکیشن پر ایسے بھاشن دے رہے ہیں جیسے وہ سیاستدان نہیں بلکہ خلائی سائنسدان ہوں۔ غریب عوام کے 900 سو کروڑ روپے ضائع کرنے دینے پر لوک سبھا کو ان سے پوچھ گچھ کرنی چاہیے۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 3
لیکن دوسری جانب چند ایسے پاکستانی بھی ہیں جنھیں انڈین خلائی مشن کی رابطہ منقطع ہونے کی خبر پر خاصی افسردگی ہوئی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 4
عادل نـجم بھی ان افراد میں شامل ہیں جنھیں چندرائن 2 کے رابطہ منقطع ہونے کی خبر پر افسوس ہوا۔ عادل نے انڈین سائنسدانوں کی کاوشوں کو سرراہتے ہوئے اسے سائنس کے لیے ایک نقصان قرار دیا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 5
انڈیا کا تمسخر اڑانے والوں پر تنقید کرتے ہوئے صحافی غریدہ فاروقی کہتی ہیں ’ترقی یافتہ قومیں سائنس ، ٹیکنالوجی ، جدت پسندی کے میدان میں کوششوں کا مذاق نہیں اڑاتیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 6
جبران ناصر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی ٹویٹ پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ایسے ہی ہے جیسے ایک مقامی یونیورسٹی میں ڈگری چھوڑ دینے والا طالبعلم ہاورڈ یونیورسٹی چھوڑنے والوں سے مقابلہ بازی کرے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 7
جبران مزید کہتے ہیں ’ہم تو چاند پر جانے والوں کی ریس میں شامل تک نہیں۔ بہتر یہی ہوگا کہ ہم اپنے خلائی پروگرام کو بہتر بنانے اور اسے وسعت دینے پر تو جہ دیں۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 8
ایک اور ٹوئٹر صارف دانیال کہتے ہیں ’ستاروں پر کمند ڈالتے کچھ کمی ہو جائے تو اس میں شرم کیسی۔‘
چند پاکستانی سوشل میڈیا صارفین وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی ٹویٹس پر تنقید کرتے بھی نظر آئے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 9
نادر دامان کہتے ہیں ’فواد چوہدری تو ایسے لڈیاں ڈال رہے ہیں جیسے جہلم اور ڈسکہ کے نوجوان پہلے سے چاند پر چہل قدمی کر رہے ہیں۔‘
اس موقع پر متعدد پاکستانی صارفین وفاقی وزرا کو نامکمل پشاور میٹرو کی یاد دہانی بھی کراتے نظر آئے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 10
اسی جانب اشارہ کرتے ہوئے شیراز حسن کہتے ہیں ’جو کئی سالوں تک بی آر ٹی (پشاور میٹرو) نہ بنا سکے وہ انڈیا کے خلائی مشن کی ناکامی کا جشن منا رہے ہیں۔‘