وراٹ کوہلی کو مشورہ، ’کرکٹ چھوڑ کر کبڈی کھیلنا کیوں نہیں شروع کر دیتے؟‘

وراٹ کوہلی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنوراٹ کوہلی کے ویڈیو کے خلاف سوشل میڈیا پر انہیں شدید رد عمل کا سامنا

انڈین کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی کے ایک ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف رد عمل کا ایک سیلاب سا آ گیا ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پسند کرنے والے کرکٹ فین کو ملک چھوڑنے کا مشور دیا تھا۔

پانچ نومبر کو اپنی سالگرہ کے موقع پر انڈین کرکٹر وراٹ کوہلی نے اپنا ایپ لانچ کرکے اپنے مداحوں سے روابت کا ایک نیا سلسلہ قائم کیا۔ لیکن ایک فین کے کمنٹ پر انکا اس ایپ پر جاری کردہ ایک ویڈیو انہیں بھاری پڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں اس شخص کو انڈیا چھوڑنے کی صلاح دے ڈالی جس نے لکھا تھا کہ وہ کوہلی کی بلے بازی سے زیادہ برطانوی اور آسٹریلوی بلےبازوں کو کھیل پسند کرتے ہیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

کوہلی کے نام انسٹاگرام پر لکھے جانے والے ایک پیغام میں کہا گیا تھا کہ 'ضرورت سے زیادہ سراہا گیا بلےباز۔ نجی طور پر مجھے ان کی بیٹنگ میں کوئی خاص بات نہیں دکھائی دیتی۔ مجھے انگلش اور آسٹریلین بلے بازوں کو کھیلتے دیکھنے میں زیادہ مزا آتا ہے۔'

اس کمنٹ کا جواب کوہلی نے اپنے ایپ پر ایک ویڈیو کے ذریعہ دیتے ہوئے کہا کہ 'مجھے نہیں لگتا کہ آپکو انڈیا میں رہنا چاہیے۔ آپکو کہیں اور جا کر نہیں رہنا چاہیے؟ آپ ہمارے ملک میں رہتے ہوئے دوسرے ممالک کو کیوں پیار کرتے ہیں؟ مجھے اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ مجھے پسند نہیں کرتے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ آپ کو ہمارے ملک میں رہنا چاہیے۔ آپکو اپنی ترجیحات درست کرنی چاہیئں۔'

یہ بھی پڑھیے

کوہلی کے اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک بڑی بحث چھیڑ دی ہے۔ لوگ ان کے اٹلی جا کر شادی کرنے کے فیصلے سے لیکر بین الاقوامی برینڈز کے لیے ان کے اشتہارات تک پر سوالات کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر ہینڈل @GauravPandhi پر لکھا گیا ہے کہ کوہلی انگریزوں کا کھیل کرکٹ چھوڑ کر خود انڈیا کا قومی کھیل ہاکی اور کبڈی کھیلنا کیوں نہیں شروع کر دیتے؟

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

isaifpatel@ ٹوئٹر ہینڈل سے کوہلی کے اس بیان پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ 'انڈیا میں ہر شخص اپنی اندھا دھند پرستش کروانا چاہتا ہے۔ وراٹ کوہلی چاہتے ہیں کہ جو انڈین کرکٹ فینز انہیں پسند نہیں کرتے وہ ملک چھوڑ دیں۔ ایک ایسے شخص سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے جو مودی کا حامی ہو۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

ٹوئٹر ہینڈل @akashbanerjee نے وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے اٹلی میں شادی کرنے کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہیں انڈیا میں شادی کرتے ہوئے اگر شرم آ رہی تھی تو انہیں بھی انڈیا چھوڑ دینا چاہیے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 4

ٹوئٹر ہینڈل @IronyOfIndia سے ایک ایسا پرانا ویڈیو پوسٹ کیا گیا ہے جس میں وراٹ کوہلی خود کہہ رہے ہیں کہ انہیں کرکٹر ہرشیل گبز سب سے زیادہ پسند ہیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 5
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 5

X پوسٹ نظرانداز کریں, 6
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 6

وراٹ کوہلی اور انکی اداکارہ اہلیہ انوشکا شرما کو عام طور پر سوشل میڈیا پر مداحوں کا بھرپور پیار ملتا ہے۔ کوہلی کے کھیل اور ان کی کپتانی کے علاوہ ان کے اور انوشکا کے رشتے کو بھی سوشل میڈیا پر خوب سراہا جاتا ہے۔ لیکن اس بار انکا ویڈیو قطعی ان کے حق میں جاتا نہیں دکھائی دے رہا ہے۔