وارٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی استقبالیہ تقریب

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے دہلی میں اپنی شادی کی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔

انوشکا شرما، وراٹ کوہلی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور بالی وڈ کی اداکارہ انوشکا شرما نے جمعرات کو دہلی میں اپنی شادی کی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔
انوشکا شرما، وراٹ کوہلی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنتقریب میں انڈیا کے وزیرِ اعظم نریندر مودی بھی شریک ہوئے۔ انڈیا کے مقامی چینلز نے انوشکا اور وراٹ کی نریندر مودی کے ساتھ تصاویر کو دکھایا۔
انوشکا شرما، وراٹ کوہلی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناستقبالیہ تقریب میں انوشکا نے سرخ ساڑھی جبکہ وراٹ نے کالے ُکرتے کے ساتھ پشمینہ شال اوڑھی۔ انڈیا میڈیا نے انوشکا اور وراٹ کو ’ویروسکا‘ کا نام دیا۔
انوشکا شرما، وراٹ کوہلی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناستقبالیہ تقریب دہلی کے تاج ڈپلومیٹک انکلیو ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
انوشکا شرما، وراٹ کوہلی

،تصویر کا ذریعہTwitter/@PMOIndia

،تصویر کا کیپشنوراٹ اور انوشکا نے بدھ کو انڈین وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انھیں اپنی شادی کی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔
انوشکا شرما، وراٹ کوہلی

،تصویر کا ذریعہJoseph Radhik

،تصویر کا کیپشندونوں 26 دسمبر کو انڈیا کے شہر ممبئی میں اپنی شادی کی دوسری استقبالیہ تقریب کا انعقاد کریں گے۔
انوشکا شرما، وراٹ کوہلی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنوراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی 11 دسمبر کو اٹلی میں ہوئی تھی۔ شادی کی تقریب میں خاندان کے علاوہ چند مشہور ہستیوں نے بھی شرکت کی تھی۔ دونوں نے اپنی شادی کی تصاویر کو ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا۔