افغان انتخابات: پولنگ کے دن پرتشدد واقعات میں کم از کم 28 افراد ہلاک

،تصویر کا ذریعہAnadolu Agency
کابل میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پولنگ سٹیشن پر ہونے والے خودکش حملے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغان حکام کے مطابق الیکشن والے دن ملک میں پرتشدد واقعات میں اب تک 28 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ملک میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں سنیچر کو کئی مقامات پر پولنگ ختم ہو چکی ہے جبکہ بعض مقامات پر لمبی قطاروں کی وجہ سے ٹائم بڑھا دیا گیا ہے۔
پولنگ کے دن سے قبل کئی پرتشدد واقعات پیش آچکے ہیں جن میں 10 امیدوار بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
طالبان اور خود کو دولت اسلامیہ کہنے والی شدت پسند تنظیم کی جانب سے الیکشن والے دن پرتشدد واقعات کی دھمکیاں موصول ہوتی رہی ہیں اور ملک بھر میں پچاس ہزار فوجی تعینات کیے گئے تھے۔
قندھار میں جمعرات کو پولیس کے سربراہ جنرل عبدالرازق کو ایک حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے نوے فیصد پولنگ سینٹرز میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
صدر کے سکیورٹی کے مشیر نے بی بی سی کو بتایا کہ ایسے تین سو پولنگ سینٹر جہاں انتظامی یا تکنیکی وجوہات کی وجہ سے پولنگ نہیں ہہو سکی وہاں اتوار کو ووٹنگ ہوگی۔








