انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں شہد کی مکھیوں کی افزائش اور شہد کا منافع بخش کاروبار

دنیا بھر میں باغات کے مالکان شہد کی مکھیوں کی کالونیوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ پھولوں اور پھلوں کی پیداوار میں اضافہ کر سکیں اور ایسا انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں بھی ہوتا ہے ۔

گو کہ کشمیر میں شہد کی پیداوار بڑھانے کی کافی صلاحیت ہے لیکن اس کے باوجود پیداوار اپنی استعداد کے مطابق نہیں ہے۔ انڈین حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق کشمیر میں صرف شہد کی مکھیوں کی 40000 کالونیاں ہیں۔

شہد کی مکھی کی کالونی میں دس ریک ہوتے ہیں اور ان میں 25 کلوگرام تک شہد پیدا کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی وادی کافی زرخیز ہے اور وہاں اگنے والے پھولوں کی بڑی تعداد ہے جس کی وجہ سے وادی میں شہد کی مکھیوں کی افزائش اور شہد کا کاروبار کافی منافع بخش ثابت ہو رہا ہے۔

شہد کا معیار بہتر ہونے کی وجہ سے اس کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔

چند ماہرین کے مطابق اس کی وجہ ہے کہ کشمیر کا شہد نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے دوسرے شہد کے مقابلے میں کافی بہتر ہوتا ہے۔

شہد کی مکھیاں رس اکٹھا کر کے اپنے چھتے پر شہد بنا رہی ہیں۔

شہد کی مکھیاں پھولوں سے رس اکٹھا کر رہی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

تمام تصاویر بشکریہ ثاقب مجید







