کابل میں بینک کے باہر دھماکے میں چار افراد ہلاک، متعدد زخمی

،تصویر کا ذریعہReuters
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکام کے مطابق ایک بم دھماکے کےنتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے مصروف علاقے میں ایک بینک کے باہر ہونے والا یہ دھماکہ بظاہر خودکش حملہ تھا۔
منگل کو جس جگہ پر دھماکہ ہوا ہے اس کے قریب ہی غیر ملکی سفارتخانے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ عید سے پہلے شہر کے بینکوں میں کافی رش ہوتا ہے۔
افغان دارالحکومت کابل میں حالیہ کچھ عرصے میں شدت پسندی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں یہ دوسرا بم حملہ ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
گذشتہ جمعے کو ایک مسجد میں حملے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے تھے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب ہی امریکی سفارت خانہ ہے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔
ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔











