’چینی معیشت کی ترقی کا ہدف کم ہوکر 6.5 فیصد مقرر‘

،تصویر کا ذریعہReuters
چین کے وزیراعظم لی کیچیانگ نے ملکی ترقی کا ہدف تقریباً چھ اعشاریہ پانچ فیصد مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ گذشتہ برس چھ اعشاریہ پانچ سے لے کر سات فیصد تک تھا۔
چین کے وزیراعظم نے یہ اعلان بیجنگ میں ملکی پارلیمان، نیشنل پیپلز کانگرس کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ برس کے دوران چین کی معیشت میں ترقی کی شرح 26 سالہ تاریخ میں سب سے کم رفتار سے ترقی کی ہے۔
وزیراعظم لی نے کہا کہ وہ کوئلہ اور سٹیل بنانے والے ایسے ریاستی اداروں کو کنٹرول کریں گے جنھیں چلانے کے لیے حکومتی امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں چینی حکام کی جانب سے کیے جانے والے اس قسم کے وعدے پورے نہیں ہو سکے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAP
بیجنگ کے گیٹ ہال میں پارلیمینٹ کے 3000 سے زیادہ اراکین موجود ہیں۔
این پی سی اور اس کی ایڈوائزری باڈی کا اجلاس ہر سال ہوتا ہے جسے'لیاگوئی' یا 'دو اجلاس' کہا جاتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انھوں نے ملک کے صدر شی جن پنگ کی خدمات کا اعتراف کیا۔
اپنے خطاب میں چین کے وزیراعظم نے ملکی مسائل کی جانب اشارہ کیا۔ انھوں ماحولیاتی آلودگی کو ایک مسیلہ قرار دیا اور اور چند افسران کی کاہلی کو بھی ترقی کے راستے میں رکاوٹ قرار دیا۔








