انڈیا کی معمر ترین ہتھنی ’اندرا‘ چل بسی

،تصویر کا ذریعہSHIMOGA NANDAN
جنوبی انڈیا میں حکام نے دنیا میں طویل ترین عمر پانے والی ہتھنی کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔
ہتھنی نے جس کا نام اندرا تھا رواں ماہ کے آغاز سے بیماری کے بعد کھانا پینا چھوڑ رکھا تھا۔
ریاست کرناٹک میں ہتھنی کی دیکھ بھال کرنے والے جانوروں کے ماہرکا کہنا ہے کہ ہتھنی کی عمر 85 سے 90 سال کے درمیان تھی۔
خیال رہے کہ ایک عام ہاتھی کی اوسط عمر 70 سال ہوتی ہے۔
ریکارڈ کے مطابق سنہ 2003 میں لنوانگ نامی ہاتھی کا انتقال ہوا تھا جس کی عمر کا اندازہ 86 برس لگایا گیا تھا۔
انڈیا کی ریاست کیرالہ میں بھی ایک ایسا ہاتھی ہے جس کی عمر لگ بھگ اتنی ہی بتائی جاتی ہے۔
اندرا کو کرناٹک کے سکریبیلو کیمپ میں 50 سال پہلے لایا گیا تھا۔ شاید ہتھنی کی اس طویل عمر کا راز بڑی مقدار میں سبز خوراک میسر ہونا بھی تھا۔
تاہم ہتھنی کے معالج ڈاکٹر وِنے نے بی بی سی ہندی کو بتایا کہ اندرا کے جسم میں اہم اعضا کی حفاظت کرنے والی جھلی میں سوزش ہو گئی تھی اور یہی ان کی موت کا سبب بنی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ہتھتی کو پوسٹ مارٹم کے بعد دفن کر دیا گیا۔
ڈاکٹر کے مطابق ہتھنی 20 سال سے نرم غذا کھا رہی تھی اور 15 سال قبل اس کی ایک آنکھ کی بینائی ختم ہو گئی تھی۔
ڈاکٹر کہتے ہیں کہ کرناٹک کے جنگل سے اندرا کو سنہ 1968 میں پکڑا گیا تھا۔








