بہادر با باحملہ:ایف آئی آردرج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع نوشہرہ میں پولیس نے بہادر زیارات پر راکٹ حملے میں ملوث نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردی ہے۔تاہم پولیس تفتیش کررہی ہے۔لیکن تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ ایک پولیس اہلکار غنی الرحمن نے بی بی سی کو بتایا کہ نو شہرہ سے کوئی پانچ کلومیٹر دور نوشہر کلاں میں بہادر زیارات پر راکٹوں سے حملہ کرنے والوں کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ابھی تک کسی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کی رات گیارہ بجے کے قریب نامعلوم افراد نے نوشہرہ کلاں میں واقع بہادر زیارات پرحملہ کیاتھا جس کے نتیجہ میں زیارات کی چار دیواری اور ایک دروازے کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ بہادر بابا کا نام صرف صوبہ سرحد میں نہیں بلکہ پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول قبائلی علاقوں اور شمالی علاقوں میں انتہائی عزت وتکریم سے لیا جاتا ہے۔ بہادر بابا زیارات پر نہ صرف مقامی بلکہ پاکستان کے دور دارز علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کا جمگھٹا رہتا ہے۔ پولیس کے ایک اہلکار ارشد خان نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ منگل کی شام نوشہرہ کلاں کے علاقے میں ایک پہاڑی نالے سے مقامی لوگوں کو چار نامعلوم افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیاگیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ تمام افراد کو سر میں گولیاں ماری گئی تھیں۔ اور ان کے ہاتھ پاؤں کو بھی کاٹ دیا تھا۔ بہادر بابا کے واقعہ سے پہلےصوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد نے پشتو کے ممتاز اور مقبول صوفی شاعر رحمان بابا کے مزار کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیاگیاتھا۔ جس کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یکہ توت پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او زرولی خان نے بی بی سی کو بتایا کہ پشاور کی نواح میں ہزار خوانی کے علاقے میں واقع پشتو کے صوفی شاعر رحمان بابا کے مزار کو جمعرات کی صبح تقریباً پانچ بجے نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق دھماکہ خیز مواد مزار کے گرد تعمیر شدہ عمارت کے چاروں ستونوں کے پاس رکھا گیا تھا جسکے پھٹنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||