واس اور مرلی سے خطرہ: یونس خان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے چودہ ماہ کی دوری پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اثرانداز نہیں ہونی چاہئے لیکن ان کے خیال میں چمندا واس اور مرلی دھرن کی جوڑی پاکستانی ٹیم کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ یونس خان ہفتے سے شروع ہونے والے کراچی ٹیسٹ کے بارے میں بہت پرامید ہیں اور ان کا کہنا ہےکہ تمام کھلاڑی سری لنکن چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ یونس خان جنہیں شعیب ملک کی جگہ قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے کہتے ہیں کہ شین وارن اور میک گرا کی طرح واس اور مرلی کی جوڑی انتہائی خطرناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ میں بھی سری لنکن ٹیم متوازن ہےتاہم اگر پاکستانی بولرز ابتدا ہی میں کامیابیاں حاصل کرلیتے ہیں تو سری لنکا کو کم اسکور پر محدود کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تین تیز رفتار اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ یونس خان نے کہا کہ فواد عالم۔ احمد شہزاد اور عاصم کمال حتمی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔ انہوں نے آل راؤنڈر یاسرعرفات کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک باصلاحیت کرکٹر ہے۔ یونس خان نے کہا کہ وہ ریگولر اوپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ سلمان بٹ کے ساتھ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے خرم منظور اننگز کا آغاز کرینگے۔ یونس خان نے کامران اکمل کی ٹیم میں شمولیت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بیٹنگ اس کی اضافی خصوصیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکشن کے معاملے میں ہر ایک کی رائے سنی گئی تاہم حتمی گیارہ رکنی اسکواڈ کی تشکیل کپتان کی ذمہ داری ہے۔ یونس خان نے کہا کہ وہ شکست کی صورت میں بہانے نہیں تراشیں گے اور ذمہ داری کھلے دل سے قبول کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود ایک فائٹر کرکٹر ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ٹیم کے کھلاڑی بھی اسی سوچ کے ساتھ کھیلیں۔ جیت شکست سے قطع نظر فائٹنگ اسپرٹ نظر آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنی ویب سائٹ سامنے لارہے ہیں جس میں ہر شخص کو ان تک رسائی ہوگی اور وہ اپنی رائے کا اظہار کرسکے گا۔ | اسی بارے میں پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی20 February, 2009 | کھیل یوسف کی وزیر کھیل سے ملاقات18 February, 2009 | کھیل احمد شہزاد اور اظہر کی سنچریاں17 February, 2009 | کھیل اگلے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر: واس17 February, 2009 | کھیل پہلا ٹیسٹ، سکواڈ کا اعلان18 February, 2009 | کھیل پیٹرنز الیون نے میچ جیت لیا18 February, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||