سلیم شہزاد رکنیت سے برخاست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متحدہ قومی موومنٹ نے اپنی رابطہ کمیٹی کے اہم رکن سلیم شہزاد کو کمیٹی کی رکنیت سے برخاست کردیا ہے جبکہ اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رابطہ کمیٹی کے ایک اور اہم رکن محمد انور سے رابطہ نہ کریں۔ ایم کیو ایم لندن سیکرٹیریٹ سے جمعہ کی رات جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سلیم شہزاد کو کمیٹی کی رکنیت سے خارج کردیا گیا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی رکن کو سلیم شہزاد سے رابطہ کرنے کی صورت میں اسے تحریک کی رکنیت سے خارج سمجھا جائے گا۔ بیان کے مطابق رابطہ کمیٹی نے یہ فیصلہ سلیم شہزاد کی ذاتی، خفیہ سرگرمیوں اور تعلقات کی بنا پر کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے ہنگامی اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور کی پراسرار سرگرمیوں اور پارٹی کے اہم امور میں عدم دلچسپی کے اظہار پر فیصلہ کرتے ہوئے تمام کارکنان کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مسئلے پر ان سے رابطہ کرنے کے بجائے یا تو رابطہ کمیٹی کراچی یا پھر رابطہ کمیٹی انٹرنیشنل سیکرٹیریٹ سے رابطہ کریں۔ بصورتِ دیگر محمد انور سے کیے جانے والے رابطوں کا رابطہ کمیٹی کوئی نوٹس نہیں لے گی۔ بیان کے مطابق ایم کیو ایم کا کوئی بھی کارکن محمد انور سے رابطہ کرے گا تو وہ پارٹی کی ہدایت کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب ہوگا اور اسے پارٹی سے فارغ سمجھا جائے گا۔ ایم کیو ایم کے مطابق پارٹی کے سینئر رکن اور لیبر ڈویژن کے نگران انیس احمد ایڈووکیٹ نے رضاکارانہ طور پر ایم کیو ایم کی بنیادی رکنیت سے استعفٰی دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب ان کا ایم کیو ایم کے کسی قول و فعل سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ | اسی بارے میں متحدہ کےخلاف ملک گیرمظاہرے13 May, 2007 | پاکستان ایم کیو ایم فوج کے ہاتھوں میں؟17 May, 2007 | پاکستان عام معافی کی تجویز پر سخت ردعمل03 October, 2007 | پاکستان اختیارات سب کے لیے:متحدہ کا منشور13 December, 2007 | پاکستان مدرسہ حفصہ کے خلاف کراچی ریلی15 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||