کرفیو میں نرمی، نقل مکانی شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں سوات میڈیا سینٹر کے مطابق سوات کے صدر مقام مینگورہ میں صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک کرفیو میں نرمی کے دوران بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے۔ سوات میڈیا سینٹر کا کہنا ہے کہ کرفیو میں نرمی کے دوران مینگورہ، تحصیل مٹہ اور تحصیل کانجو سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے۔ سڑکیں بند ہونے اور سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد کم ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری طرف سکیورٹی فورسز نے جمعہ کو مینگورہ سے تین کلومیٹر دور شمال کی جانب تحصیل کانجو میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی جس میں سکیورٹی فورسز نے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے لیکن دونوں جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک ساٹھ سالہ شخص اور کانجو بازار میں مارکیٹ کا چوکیدار ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا لیکن دونوں جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ادھر ضلع بنوں میں پولیس کا کہنا ہے کہ شہر سے دو کلومیٹر مغرب کی جانب تھانہ میریانہ پر نامعلوم افراد نے پانچ راکٹ فائر کیے ہیں۔ ایک پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ ایک راکٹ تھانے کے حدود میں گرا ہے جس سے تھانے کے چاردیواری کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ | اسی بارے میں سوات: جھڑپیں، نقل مکانی جاری08 February, 2009 | پاکستان سوات میں کرفیو، آپریشن میں تیزی09 February, 2009 | پاکستان سوات: آپریشن ختم کرنے کا مطالبہ11 February, 2009 | پاکستان طالبان ایف ایم، حکومت ناکام10 February, 2009 | پاکستان سوات: سردی میں شدید لڑائی03 February, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||