BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 11 February, 2009, 16:11 GMT 21:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کا اعلان

زرداری
امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے بورڈ کے اجلاس میں دی گئی
پاکستان پیپلز پارٹی نے چار مارچ کو سینٹ کی پچاس خالی نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے بورڈ کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت ملک کے صدر اور پارٹی کے شریک چئرمین آصف علی زرداری نے کی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد کئے گئے امیدواروں میں وزیر اعظم کے مشیر داخلہ رحمن ملک اور وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک بھی شامل ہیں جنہیں صوبہ سندھ سے ٹیکنوکریٹس کے لئے مخصوص نشستوں کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

فاروق ایچ نائیک ان سنیٹروں میں شامل ہیں جو اگلے ماہ ریٹائر ہورہے ہیں۔

اس کے علاوہ پنجاب سے نامزد ہونے والے امیدواروں میں پارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر اور سابق وفاقی وزیر بیگم عابدہ حسین کی بیٹی صغری امام بھی شامل ہیں۔

صوبہ سندھ سے ہی جنرل نشستوں پر گل محمد لاٹ، اسلام الدین شیخ، مولا بخش چانڈیو، ڈاکٹر کھٹومل جیون اور سید فیصل رضا عابدی اور خواتین کے لئے مخصوص نشست کے لئے الماس پروین نامزد ہوئی ہیں۔

گل محمد لاٹ ان دنوں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے مشیر برائے اینٹی کرپشن ہیں۔

ڈاکٹر کھٹو مل جیون شیڈول کاسٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔ پاکستان میں رہائش پذیر دلتوں کی یہ عمومی شکایت رہی ہے کہ انہیں پارلیمینٹ میں جائز نمائندگی نہیں ملتی۔

صوبہ پنجاب سے جنرل نشستوں کے لئے جہانگیر بدر کے بعد پیپلز پارٹی کے دوسرے امیدوار صلاح الدین ڈوگر ہیں جبکہ خواتین کے لئے مخصوص نشست کے لئے صغری امام کے علاوہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے وکیل رہنما کاظم خان کو نامزد کیا گیا ہے۔

بلوچستان سے جنرل نشستوں کے لئے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ لشکر رئیسانی، اورنگزیب عالمگیر، صابر بلوچ، ثریا امیرالدین، حنا گلزار، عبداللہ موسی زئی، سردار طاہر ایڈووکیٹ، ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے سیف اللہ پراچہ، صوبہ سرحد سے جنرل نشستوں کے لیے گلزار احمد خان، وقار احمد خان، سردار علی خان، ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے عدنان خان اور خواتین کے لئے مخصوص نشست پر فرحت عباس نامزد ہوئی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لئے پیپلز پارٹی نے دو امیدواروں کو نامزد کیا ہے جن میں نیر حسین بخاری اور ڈاکٹر سعیدہ اقبال شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی گیارہ سے تیرہ فروری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں تاہم الیکشن کمیشن کے مطابق بدھ کو پہلے دن ملک میں کہیں کوئی کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرائے گئے۔

ادھر انتخابات کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم حکومت اور حزب اختلاف میں شامل کسی جماعت نے بھی اب تک مفاہمت کا اعلان نہیں کیا ہے۔

مسلم لیگ نون کے سیکریٹری اطلاعات اقبال ظفر جھگڑا نے لاہور میں پارٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ان کی جماعت کے امیدواروں کی نامزدگیوں کے سلسلے میں پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے سلسلے میں ان کی جماعت مسلم لیگ قاف کے علاوہ دوسری جماعتوں سے بھی بات کرسکتی ہے۔

سینیٹدرخواستیں جمع
سینیٹ کی ٹکٹوں کے لیے دوڑ دھوپ تیز
کون، کیسے، کہاں
چار مارچ کو ہونے والے سینیٹ کے انتخابات
بے نظیر قتل کیس
تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے پر ناہید خان ناراض
شریف الدین پیرزادہپوشیدہ وزیر
اٹھارہ وزیر ایسے جن کی پہچان وزارت سے نہیں
بلدیاتی نظام
ناظم بمقابلہ پنجاب حکومت
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد