BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 09 February, 2009, 16:08 GMT 21:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اصل زمینی حقائق جاننے آیا ہوں‘

رچرڈ ہولبروک
امریکہ پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی دوستی کے عہد کی تجدید چاہتا ہے
پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی صدر باراک اوباما کے خصوصی ایلچی رچرڈ سی ہالبروک پیر کی شام چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

یہ خصوصی ایلچی کی حیثیت سے سڑسٹھ سالہ سابق سفارت کار کا پہلا دورۂ پاکستان ہے۔

اپنی آمد کے فورا بعد ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس ملک کے بارے میں اصل زمینی حقائق جاننے اور سننے کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میں پاکستان کا دورہ کرنے پر خوش ہوں اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئےمتعدد پاکستانی رہنماؤں سے مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کروں گا‘۔

ہالبروک کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنی حکمت عملی کا ازِ سر نو جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کے عوام کے ساتھ اپنی دوستی کے عہد کی تجدید چاہتا ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ایلچی اپنے قیام کے دوران پاکستان کے منتخب نمائندوں، سینئر فوجی اور سول اہلکاروں اور سول سوسائٹی اور نجی شعبے کے نمائندوں سے دوطرفہ اور علاقائی امور پر بات کریں گے۔

ہالبروک کے مطابق ’میں پاکستانی رہنماؤں سے مذاکرات کا منتظر ہوں جن کی بنیاد پر واپس جاکر میں امریکی صدر اور وزیر خارجہ کو اپنی نتائج رپورٹ کی صورت میں پیش کروں گا‘۔

اس سے قبل وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ امریکی سفارت کار صدر اور وزیر اعظم کے علاوہ وزیر خارجہ سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

ہالبروک کی اسلام آباد میں آمد سے قبل اسلام آباد میں امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے بھی وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ایک ملاقات کی تاہم سرکاری طور پر اس ملاقات کے مقصد یا موضوع کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

پاکستان نے ہالبروک کی تعیناتی کا خیرمقدم کیا تھا۔ ایک بیان میں وزارت خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ خطے میں شدت پسندی، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے پاکستان کے نئی اپروچ کی امریکہ تائید کرے گا۔

جنگ کا حل کیا؟
طالبان سے مذاکرات یا مسلسل کشمکش
احمد ولی کرزئی(فائل فوٹو)صدر کے بھائی پر الزام
حامد کرزئی کے بھائی پر ڈرگ سمگلنگ کا الزام
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد