BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 February, 2009, 16:25 GMT 21:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان: تین گیس لائینیں اڑا دی گئیں

گیس پائپ لائن میں آگ
گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
ڈیرہ بگٹی میں تین گیس پائپ لائنوں کو دھماکوں سے اڑایا گیا ہے اور فرنٹیئر کور کے قافلے پر حملہ ہوا ہے، جس میں حکام کے مطابق تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

حبیب راہی کے علاقے سے دو بگٹی نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو پائی۔

فرنٹیئر کور کے مطابق زین کوہ میں ٹوبہ کے مقام پر دھماکے سے ایف سی کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور تین اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

اس بارے میں کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سر باز بلوچ نے اس حملے کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے۔

سرباز بلوچ کے مطابق اس حملے میں ایف سی کی دو گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں اور سات اہلکار ہلاک ہوئے ہیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

اس کے علاوہ سوئی میں ایک بڑی گیس پائپ لائن کو دھماکے اڑایا گیا ہے ۔ اس گیس پائپ لائن میں تین کنووں کی گیس آتی ہے۔ اسی طرح اُوچ کے قریب ایک گیس پائپ لائن کو اڑایا گیا ہے جو جنکشن لائن کہلاتی ہے۔

ان حملوں کی ذمہ داری بھی بی آر اے کے ترجمان نے اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے۔

بلوچستان میں خاص طور پر ڈیرہ بگٹی اور اس کے قریبی علاقوں میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈیرہ بگٹی کی سرحد پر واقع شہر نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیر صادق عمرانی کا کہنا ہے کہ ان کے حلقے میں دو ہفتوں میں چونتیس واقعات پیش آ چکے ہیں۔

جعفر آباد سے بلوچ ریپبلکن پارٹی کے ضلعی صدر مرید بگٹی نے کہا ہے کہ سندھ کے علاقے جیکب آباد سے خفیہ ایجنسی کے اہلکار ان کے بیٹے بھائی اور چچا زاد بھائی کو گاڑیوں کے ایک شو روم سے اٹھا کر لے گئے ہیں۔

اسی بارے میں
جعفر ایکسپریس پر فائرنگ
04 January, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد